Archive Pages Design$type=blogging

تضمین بر شعر انیسی شاملو

میں صبح کی ہوا کی طرح ہمیشہ آوارہ پھرتا رہتاہوں۔ محبّت میں سفر منزل سے بھی زیادہ پرلطف معلوم ہوتا ہے۔ کیوںکہ عاشق ایک جگہ قیام نہیں کرسکتا...

میں صبح کی ہوا کی طرح ہمیشہ آوارہ پھرتا رہتاہوں۔ محبّت میں سفر منزل سے بھی زیادہ پرلطف معلوم ہوتا ہے۔ کیوںکہ عاشق ایک جگہ قیام نہیں کرسکتا۔ پھرتے پھراتے میرا بے قرار اور بے تاب دل خواجہ معین الدین اجمیری کی سرزمین اجمیر شریف جا پہنچا۔ یہ وہ شہر ہے جہاں عاشقوں کو روُحانی تسکین نصیب ہوتی ہے، غم کے ماروں اور بے قراروں کو قرار کی دولت یہیں ہاتھ آتی ہے، بے صبری کے دکھ کا علاج ہوتا ہے تو یہیں ہوتا ہے، میں حضرتِ والا کے مزار پر حاضر ہوا کہ حالِ دل عرض کروں۔ میرے دل کی آرزو ابھی میرے ہونٹوں تک نہ آئی تھی اور ابھی میں کچھ کہنے نہ پایا تھا کہ خواجہ کے مزار سے آواز آئی۔ 
’’اے وہ شخص کہ جس نے اپنے بزرگوں کے طریقے کو چھوڑ دیا ہے، اہلِ حرم کو تجھ سے شکایت ہے کہ تیرے بزرگ تو اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیا کرتے تھے لیکن تُو اس طرف سے بالکل غافل ہے۔ تُو قیس ہونے کا دعویٰ رکھتا تھا تو پھر تیرے دل کی آگ کیوں ٹھنڈی پڑگئی۔ تو زبان سے تو اسلا م کی محبّت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن تیرے اندر محبّت کی آگ بالکل سرد ہوچکی ہے۔ حیرت اور تعجب کی بات ہے کہ اسلام میں تو وہی دلکشی اور محبوبیت کی شان موجود ہے جو پہلے تھی لیکن تجھ میں اس محبّت کا کوئی اثر نظرنہیں آتا جس کا تُو دعوے دار ہے۔ قدرت نے تیری زمین میں لااِلٰہ کا جو بیج بویا تھا وہ نہ اُگا اور اس طرح تیری زمانے بھر میں رسوائی ہوئی۔ تونے توحید کا پیغام دُنیا کو نہیں سُنایا، حالاںکہ ہر مسلمان کا یہ اوّلین فریضہ ہے۔ جب تُو نے اسلام کی تبلیغ چھوڑدی تو پھر تُو ساری دنیا میں رسوا اور ذلیل ہوگیا۔ دُنیا کی دوسری قومیں کسی نہ کسی رنگ میں اپنا فرض ادا کررہی ہیں لیکن تو اپنے مقصدِ حیات سے بالکل غافل ہے۔ آج تُو دنیا کے سامنے اپنا کوئی کارنامہ پیش نہیں کرسکتا، محض اس لیے کہ تُونے اُس کام سے ہاتھ اٹھا لیا ہے جس کے  لیے اللہ نے تجھ کو پیدا کیا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج دُنیا کی ساری قومیں تجھے نفرت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور یہ کہتی ہیں کہ مسلمانوں کا وجود دُنیا کے لیے کسی رنگ میں بھی مفید نہیں ہے۔ اس سے بڑھ کر رسوائی کی بات اور کیا ہوسکتی ہے؟ 
’’اے مسلمان!تو نے کبھی سوچا اور غور بھی کیا ہے کہ تیری زندگی کیسی ہے؟تیرا ساز بُت خانے کا ساز ہے اور اس ساز کے پردوں سے کلیسائی نغمے نکل رہے ہیں۔ آج تیری زندگی یہ ہے کہ تو سر سے پائوں تک کُفر کے سانچے میں ڈھل چکا ہے۔ تیرے خیالات، تیرے عقائد سب غیر اسلامی ہوگئے ہیں۔ 
اے مسلمان! تیری پرورش تو کعبے کی گود میں ہوئی تھی لیکن تیرا دل بُت خانے کا شیدائی ہے۔ تو پیدا تو مسلمان کے گھر میں ہوا ہے لیکن تیرے اعمال کافروں کے سے ہیں۔ اے مسلمان! کس قدر افسوس کا مقام ہے کہ تو مسلمان ہو کر کُفر کی خدمت بجا لارہا ہے۔ شاید انیسیؔ نے تیرے ہی لیے یہ کہا تھا :
’’تجھے وفاکا سبق تو ہم نے پڑھایا تھا لیکن تونے ہمارے ساتھ وفا کرنے کی بجائے دوسروں سے وفا کی۔ گویا تو نے جو موتی ہم سے حاصل کیے تھے، اُنھیں دوسروں پر نثار کر ڈالا۔‘‘
علّامہ اقبالؒ اس نظم میں اپنے وقت کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی طرف توجہ دلائی ہے کہ مسلمان اپنی حقیقی تعلیم کو بھول چکا ہے، اُس نے غیروں اور کافروں کے سے طور طریقے اختیار کرلیے ہیں۔ مسلمانوں کے ہاں پیدا ہونے کے باوجود اسکی ساری فطرت اسلامیت کے خلاف ہے۔ اس نے توحید کا پیغام دنیا کو سُنانا ترک کردیا ہے اور اس طرح دُنیا بھر میں ذلیل اور رُسوا ہورہا ہے۔
اقبال نے مسلمان کو اس نظم میں جو پیغام دیا ہے، وہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی روحِ پاک سے منسوب کرکے دیا ہے۔ خواجہ معین الدین چشتیؒ ہندوستان کی سر زمین میں اسلام پھیلانے والے مبلغین کے سرتاج کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے مسلمانوں کو سرزنش کرنے اور اُنھیں ان کی کوتاہیوں اور غلطیوں کی طرف توجہ دلانے کا حق اُن سے بڑھ کر اور کس کو حاصل ہوسکتا ہے۔ پھر علّامہ اقبالؒؒ نے انیسیؔ شاملو کے جس شعر کی تضمین کی ہے، وہ موجودہ مسلمانوں پر ہوبہو صادق آتا ہے۔ اس تضمین سے علّامہ اقبالؒؒ کا مقصد یہ تھا کہ وہ مسلمانوں کو اس حقیقت سے آگاہ کریں کہ اُن کی ذِلّت اور پستی کا سبب یہ ہے کہ انھوں نے توحید کا وہ پیغام دُنیا کو سُنانا چھوڑدیا ہے جس کے لیے اللہ نے اُن کو پیدا کیا تھا۔ اُن کے بزرگوں نے اس کو اپنا مقصدِ زندگی بنایا تھا تو دنیا بھر کی رفعتیں اُن کے قدموں تلے آگئی تھیں اور آج کے مسلمانوں نے اس کو ترک کردیا ہے تو دنیا بھر کی ذلّتیں اور پستیاں اُن کا مقدّر بن گئی ہیں
وہ زمانے میں معزز تھے مسلماں ہوکر 
اور تم خوار ہوئے تارکِ قرآں ہوکر

COMMENTS

Name

Allama Iqbal English Articles Secret Wisdom بچوں کی کہانیاں حکایاتِ بانگ ِدرا دانائے راز علامہ اقبالؒ
false
ltr
item
Secret Wisdom | دانائے راز: تضمین بر شعر انیسی شاملو
تضمین بر شعر انیسی شاملو
Secret Wisdom | دانائے راز
https://secretwisdommag.blogspot.com/2015/11/blog-post_24.html
https://secretwisdommag.blogspot.com/
http://secretwisdommag.blogspot.com/
http://secretwisdommag.blogspot.com/2015/11/blog-post_24.html
true
5502768251605690494
UTF-8
Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago